شاہد آفریدی کے پاس رواں ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے دوران 100 وکٹیں مکمل کر کے دنیا کا پہلا باؤلر بننے کا موقع

منگل 15 مارچ 2016 16:20

شاہد آفریدی کے پاس رواں ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے دوران 100 وکٹیں مکمل کر کے ..

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور شہرہ آفاق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے پاس رواں ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے دوران 100 وکٹیں مکمل کر کے دنیا کا پہلا باؤلر بننے کا نادر موقع ہے۔ آفریدی کو کافی عرصے سے بیٹنگ کے میدان میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم باؤلنگ کے شعبے میں ان کے پاس نئی تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع ہے۔

(جاری ہے)

آفریدی نے اب تک ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 93 وکٹیں لے رکھی ہیں اگر وہ رواں ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے دوران چار میچز میں 7 وکٹیں لیکر کیریئر کی سو وکٹیں مکمل کر لیتے ہیں تو وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن جائیں گے۔ گرین شرٹس میگا ایونٹ میں آج بدھ کو بنگلہ دیش کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا گروپ میچ روایتی حریف بھارت، تیسرا میچ نیوزی لینڈ جبکہ چوتھا اور آخری میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔