مصطفی کمال کی نئی پارٹی کے تین ناموں مشاورت شروع

ڈیموکریٹک قومی موومنٹ ، پاکستان قومی موومنٹ اور نیشنل قومی موومنٹ کے نام زیر غور

منگل 15 مارچ 2016 16:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال نے اپنی نئی پارٹی کے نام کو حتمی شکل دینے پر کام شرو ع کر دیا ہے ،کمال ہاؤس میں تین نام زیر غور ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ چھوڑ کر نئی پارٹی کے قیام کا اعلان کرنے والے مصطفی کمال نے پارٹی کے نام کو حتمی شکل دینے پر کام شروع کر دیا ہے ، اور تین ناموں پر بے نام پارٹی کے رہنماء مشاورت کر رہے ، ذرائع کے مطابق کمال ہاؤس میں زیر غور ناموں میں ڈیموکریٹک قومی موومنٹ ، پاکستان قومی موومنٹ اور نیشنل قومی مومنٹ شامل ہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کے بعد مصطفی کمال کی پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین کی اہم بیٹھک ہوئی ہے جس میں ان ناموں پر غور کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ مصطفی کمال نے 23مارچ کو پارٹی کا نام رکھنے کا اعلان کیا ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :