رکن اسمبلی ڈاکٹر رمیشن کمار وینکوانی کی قرارداد نے حکومتی وزرا کو مشکلات سے دوچار کر دیا

منگل 15 مارچ 2016 16:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) رکن اسمبلی ڈاکٹر رمیشن کمار وینکوانی کی قرارداد نے حکومتی وزرا کو مشکلات سے دوچار کر دیا منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی وزرا کے لئے صورتحال اس وقت مشکل ہوگئی جب ڈاکٹر رمیش کمار نے اقلیتوں کے مذہبی تہواروں ہولی ،دیوالی اور ایسٹر کے موقع پر ملک میں عام تعطیل کرنے کی قرارد اد پیش کی جس پر سپیکر نے وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات وزیر اطلاعات اور وزیر مذہبی امور نے کہاکہ ملک میں سرکاری تعطیلات کا تعلق وزارت خارجہ سے ہے اور وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں تمام سرکاری اداروں کو گائیڈ لائن دی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک میں تمام مذاہب کو اپنے مذہبی تہواروں کو منانے کی آزادی دی ہے جس پر سپیکر نے کہاکہ کیا حکومت اس قرارداد کی مخالفت کر رہی ہے توانہوں نے کہاکہ ہم اس کے بار ے میں کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں جس کے بعد وزارت داخلہ کی پارلیمانی سیکرٹری مریم اورنگزیب نے کہاکہ ہم اس قرارداد کی مخالفت نہیں کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :