قومی اسمبلی اجلاس:پانچ بل منظوری کے بعد متعلقہ کمیٹیوں کو ارسال کر دیئے گئے
منگل 15 مارچ 2016 16:51
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی نے مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکان اسمبلی کی طرف سے پیش کئے جانے والے پانچ نجی بل منظوری کے بعد مزید غور کے لئے ایوان کی متعلقہ کمیٹیوں کو بھجوا دیئے ہیں جبکہ ثمن سلطانہ جعفری کی طرف سے پیش کئے گئے بل کی پارلیمانی سیکرٹری داخلہ اورنگزیب نے مخالفت کر دی تفصیلات کے مطابق منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں مزمل قریشی ، نگہت شکیل ، ثمن سلطانہ جعفری کی طرف سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا گیا جس کو قومی اسمبلی نے منظوری کے بعد ایوان کی متعلقہ کمیٹی کو بجھوا دیا ۔
اجلاس میں ڈاکٹر نگہت شکیل خان ، کشور ہرا ، ثمن سلطانہ جعفری ، محمد مزمل قریشی کی طرف سے نمائندگی عوام ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا جس کو ایوان نے منظوری کے بعد ایوان کی متعلق کمیٹی کو بجھوا دیا ۔(جاری ہے)
سلیم حسین کی طرف سے مجموعہ تعزیرات پاکستان میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا گیا جس کو ایوان نے منظوری کے بعد مزید غور کے لئے ایوان کی متعلقہ کمیٹی کو بجھوا دیا رکن اسمبلی شاہدہ رحمانی کی طرف سے انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا جس کو منظوری کے مزید غور کے لئے ایوان کی متعلقہ کمیٹی کو بجھوا دیا گیا رکن کمیٹی آسیہ ناصر نے دستور میں مزید ترمیم کرنے کا بل پیش کیا جس کو ایوان نے منظوری کے بعد مزید غور کے لئے ایوان کی متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا ۔
رکن اسمبلی ثمن سلطانہ جعفری اور ڈاکٹر نگہت شکیل خان کی طرف سے اعلی تعلیمی کمیٹی آرڈیننس میں ترمیم کا بل پیش کیا جس کی پارلیمانی سیکرٹری داخلہ مریم اورنگزیب نے مخالفت کر دی اور کہا کہ تمام یونیورسٹیز کی اپنی کمیٹی ہوتی ہیں جو تمام معاملات کا جائزہ لیتی ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.