ایک سال تک دہشت گردی پر قابو پالیا جائیگا،پارلیمانی سیکرٹری
منگل 15 مارچ 2016 16:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا افضل نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ دہشت گردی پر ایک سال تک قابو پا لیا جائے گا ۔ فوج کی مصروفیت کی وجہ سے مردم شماری نہیں ہو سکی ۔تاہم بہت جلد فوج کی نگرانی میں مردم شماری شروع کر دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن اسمبلی نعیمہ کشور خان کے توجہ دلاؤ نوٹس کہ عوام میں گہری تشویش کا باعث بننے والے فوری عوامی اہمیت کے معاملے پر مردم شماری کے ملتوی اور مردم شماری کے فارم میں معذور افراد کا کالم نہ شامل کرنے سے متعلق کیا ۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے لئے 14 ارب روپے رکھے گئے ہیں اور اس کے لئے 2 لاکھ 44 ہزار فوجیوں کی ضرورت ہے لیکن فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اس کی وجہ سے تمام صوبوں کی مشاورت کے بعد مردم شماری کے ملتوی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بہت جلد مردم شماری کی جائے گی اور مردم شماری کے فارم میں معذور افراد کا کالم بھی شامل کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
رکن اسمبلی نعیمہ کشور کے سوال پر رانا افضل نے کہا کہ مردم شماری کے حوالے سے تمام صوبوں کو ایک پیچ پر لایا گیا ہے اور مردم شماری کے لئے سافٹ ویئر ضرورت کے مطابق خریدا گیا ہے رکن قومی اسمبلی شاہدہ اختر نے سوال کیا کہ جب تک مردم شماری نہیں ہوتی تو ہمارے پاس ڈیٹا نہیں آ سکتا اور بتایا جائے کہ سافٹ ویئر کس سے بنوایا گیا ہے اس پر رانا افضل نے ایوان کو بتایا کہ عالمی معیار کے مطابق مردم شماری کا فارم بنایا گیا ہے بہت سے انڈیکیٹر کے ذریعے معلومات حاصل کی جائیں گی رکن اسمبلی آسیہ ناصر کے سوال کے جواب میں رانا افضل نے کہا کہ افغان مہاجرین کا مسئلہ ہے سکولوں کی انرولمنٹ صرف مردم شماری سے معلوم کی جا سکتی ہے کشور زہرا کے سوال کے جواب میں رانا افضل نے کہا کہ مردم شماری کا فارم انٹرنیشنل سطح کا تبادلہ کیا گیا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کا یہ آخری سال ہے پولیو کی ٹیموں پر حملے ہو جاتے ہیں تھوڑا انتظار کریں بہت جلد فوج کی نگرنای میں مردم شماری ہو گی ۔
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.