محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ” بٹ سویٹس اینڈ بیکرز “ پر چھاپہ
مضر صحت اشیاء خوردونوش کی موجودگی پر بیکری کے چار پیداواری یونٹس کو سیل
منگل 15 مارچ 2016 16:52
اسلام آباد، لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے لکشمی چوک میں واقعہ مشہور و معروف بیکری ” بٹ سویٹس اینڈ بیکرز “ پر چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران بیکری میں مضر صحت اشیاء خوردونوش کی موجودگی پر بیکری کے چار پیداواری یونٹس کو سیل کردیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی پنجاب عائشہ ممتاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ” بٹ سویٹس اینڈ بیکرز “ پر چھاپہ مارا تو آئس کریم ، ڈبل روٹی ، چکن اور سموسہ سیکشنز میں انتہائی غلاظت پائی گئی بیکری میں بلیا ں، چوہے ، لال بیگ اور دیگر کیڑے مکوڑوں کی موجودگی کے علاوہ فرش پر پانی کھڑا تھا اور مچھروں کی بھرمار تھی ۔
مزید برآں حشرات العرض کے تولیدی انڈے اور لاروا پائے گئے صفائی کا کوئی نظام نہیں تھا چکن اور کریم کا کوئی ریکارڈ بھی موجود نہ ہونے اور انتہائی ناقص انتظام دیکر عائشہ ممتاز نے بیکری کے چار سیکشنز کو سیل کرکے عوام کو مزید مضر صحت اشیاء خوردونوش استعمال کرنے سے بچا لیا اور بٹ سویٹس اینڈ بیکرز کیخلاف مزید قانونی کارروائی کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
-
گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
-
اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا
-
برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ
-
پاک چین دوستی میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،میاں زاہد حسین
-
چائے کی درآمدات میں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں نمایاں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.