وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے سری لنکا کے ہائی کمشنر کی ملاقات ، دفاعی سازو سامان کی خریداری اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

منگل 15 مارچ 2016 16:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے سری لنکا کے ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں پاکستان سے دفاعی سازو سامان کی خریداری اور سری لنکا کو درپیش مالی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے پاکستان میں نامزد سری لنکاکے ہائی کمشنر میجرجنرل(ر) جیاناتھ لوکو کیٹا گوڈاگے نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے پیشہ وارانہ امور سمیت دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ پاکستان سے بڑے دفاعی سازو سامان کی خریداری میں سری لکا کو درپیش مالی مشکلات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا کہ سری لنکا میں دہشتگردوں کے خاتمے میں پاکستان کے دفاعی پیداوار کے نہایت اہم کردار ادا کیا سری لنکا کے ہائی کمشنر نے وزیر دفاعی پیداوار کا سری لنکا سے جاری تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :