بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی لائن لاسز کی مد میں 7 ماہ میں61 ارب روپے کی وصولی

منگل 15 مارچ 2016 16:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) کرے کوئی اور بھرے کوئی کے مصداق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے لائن لاسز کی مد میں 7 ماہ میں صارفین سے61 ارب روپے کی وصولی کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کی چوری اور تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے لائن لاسز کا سامنا رہتا ہے جس کا حل یہ نکالا گیا ہے کہ جو صارفین بل ادا کرتے ہیں ان کو اضافی بل بھیج کر خسارہ پورا کیا جارہا ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے گزشتہ 7 ماہ میں صارفین کو 61 ارب روپے کے اضافی بل بھیج کرلائن لاسز پورے کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :