یوم پاکستان کے سلسلے میں پاک فضائیہ کی اسلام آباد میں ریہرسل جاری

منگل 15 مارچ 2016 16:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) یوم پاکستان کے سلسلے میں پاک فضائیہ کی اسلام آباد میں ریہرسل جاری ،جڑواں شہروں سے سینکڑوں افراد شاہینوں کے کرتب دیکھنے پریڈ گراؤنڈ سے متصل مین ہائی وے شاہراہ پر جمع ہوگئے ، سڑک کے دونو ں اطراف گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں ، ہینڈی کیپ کیمروں اور موبائل سے ویڈیو بنانے کے علاوہ پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ بعد کے نعرے بھی لگائے ۔

تفصیلات کے مطابق 23 مارچ یوم پاکستان کے سلسلے میں ہونے والی پریڈ کی ریہرسل جاری ہے، جس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کی فضائیں شاہینوں کی گھن گرج سے گونج رہی ہیں، پاک فضائیہ کے طیاروں نے پریڈ ایونیو کے اوپر فلائی پاسٹ ریہرسل کی، ملک کی فضائی حدود کے رکھوالے ایف 16 سمیت دیگر لڑاکا طیاروں نے فضائی کرتب دکھائے، پاک فضائیہ کے جوانوں نے پیراٹروپنگ کا بھی شاندار مظاہرہ کیاجبکہ جڑواں شہروں سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ 23مارچ کو ہونے والی پریڈ کی ریہرسل دیکھنے اسلام آباد ایکسپریس وے پر پہنچ گئے اور پریڈ کی ریہرسل ریکھ کر خوب محظوظ ہوتے رہے ۔

(جاری ہے)

سڑک کے دونو ں اطراف گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں ، ہینڈی کیپ کیمروں اور موبائل سے ویڈیو بنانے کے علاوہ پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ بعد کے نعرے بھی لگائے۔ یوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ میں بری، بحری اوپاک فضائیہ کے دستے شریک ہوں گے۔