مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سب سے بڑے انوسٹر نوید صادق کشمیر کونسل کے ٹکٹ کے حصول کیلئے سر گرم ہو گئے

منگل 15 مارچ 2016 16:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سب سے بڑے انوسٹر نوید صادق کشمیر کونسل کے ٹکٹ کے حصول کیلئے سر گرم ہو گئے ، نوید صادق نے کشمیر کونسل کا ٹکٹ دلانے کی شرط پر مبینہ طور پر ایک سینئر لیگی رہنماء کو الیکشن مہم پر خرچ ہونے والی رقم کا نصف حصہ ایڈوانس میں جاری کرنے کی پیش کش کر دی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ نوید صادق کی جانب سے مسلم لیگی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیوں اور ظہرانوں کا سلسلہ بھی گذشتہ کئی روز سے عروج پر ہے ،روزنانہ کی بنیاد پر نوید صادق کی جانب سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر رہنماؤں کو مختلف مقامات پر ظہرانے اور عشائیے دیئے جا رہے ہیں ، ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے کشمیر کونسل کے لیے درجن سے زائد امیدوار سامنے آ گئے ہیں جن میں بعض پیسے کے ذور پر دوڑ دھوپ کر رہے ہیں اور بعض کو پارٹی کی جانب سے مختلف ادوار میں وعدے کیے گئے ہیں،تاہم پیسے کی چمک کی وجہ سے نظریاتی و جماعت کے لیے قربانیاں دینے والے کارکنوں کو نظر انداز کیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ نوید صادق کا شمار مسلم لیگ ن کے انوسٹر میں ہوتا ہے اور ماضی میں یہ موجودہ صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب کے بھی انوسٹر سمجھے جاتے تھے نوید صادق مبینہ طور پر سرادا یعقوب کو بھاری رقم دے کر انکے گلف کوآرڈینٹر بھی بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :