ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سپر10مرحلے کے5 میچز شائقین دیکھنے کیلئے تیار ، دلوں کی دھڑکیں تیز

منگل 15 مارچ 2016 16:56

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سپر10مرحلے کے5 میچز شائقین دیکھنے کیلئے تیار ، دلوں ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2016ء کے سپر10مرحلے کے5 میچزجودلوں کی دھڑکنیں روک دیں گے۔پہلامیچ 18مارچ کو آسٹریلیااورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین دھرم شالہ میں کھیلاجائے گا، فروری 2010ء سے لے کر آج تک گزشتہ چھ سالوں میں دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہوا۔دوسرامیچ بھی18مارچ کوجنوبی افریقہ اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین ممبئی میں کھیلاجائے گاٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک 11 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں، جن میں جنوبی افریقہ کو 7 فتوحات کے ساتھ فوقیت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

تیسرااورایونٹ کاسب سے اہم ترین میچ 19مارچ کوپاکستان اوربھارت کی ٹیموں کے مابین کولکتہ میں کھیلاجائے گا۔روایتی حریفوں کے مقابلے کو یہ خاص اہمیت حاصل ہے کہ دنیائے کرکٹ میں سب سے زیادہ نگاہیں اسی میچ پر ہوتی ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں اگر کسی مقابلے میں سب سے زیادہ رنز بنے ہیں تو حریف یہی جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز تھا۔ جنوری 2015ء میں ڈربن ہونے والے مقابلے میں دونوں ٹیموں نے کل ملا کر 467 رنز بنائے جس میں جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 231 رنز اسکور کیے اور ویسٹ انڈیز نے گیل کے 41 گیندوں پر 90 رنز کی بدولت ہدف چار گیندیں پہلے ہی حاصل کرلیا۔

متعلقہ عنوان :