پرویز مشرف عدالتوں میں پیش ہونے کی بجائے علاج کیلئے ملک سے باہر جانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ‘میر حاصل بزنجو

منگل 15 مارچ 2016 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر میر حاصل خان برنجو نے کہا ہے کہ پرویز مشرف عدالتوں میں پیش ہونے کی بجائے علاج کیلئے ملک سے باہر جانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف عدالتوں میں پیش ہونے کی بجائے علاج کیلئے ملک سے باہر جانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو مضبوط ہونے میں وقت لگے گا پاکستان کی تاریخ میں سیاسی جماعتوں اور صحافیوں نے جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں مارشل لاء نے ترقی کے عمل کو سبوتاژ کیا۔ ایم کیو ایم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے اپنی جماعت بنا لی ہے ان دونوں کے حوالے سے کراچی کی عوام آئندہ عام انتخابات میں فیصلہ کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ایک کھلاڑی ایک یا دو دفع کامیاب نہیں ہوتا تو اس کو ٹیم میں رہنے کا حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کے بیان کومتنازعہ نہ بنایا جائے۔