پاکستان تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے ‘ قیصر احمد شیخ

منگل 15 مارچ 2016 17:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارت سمیت دیگر امور اچھے نہ ہوں گے تو تعلقات میں بہتری ممکن نہیں موجودہ صورتحال میں پاکستان اپنے پروسی ممالک بھارت سے تجارتی لحاظ سے کٹا ہوا ہے جب تک ہم پڑوسی ممالک کے ساتھ کاروباری تعلقات اچھے نہ ہوں گے تو بہتر ممکن نہیں ہم اپنے پڑوسی ملک کو تبدیل نہیں کرسکتے مگر کاروباری لحاظ سے تبدیلی آنا چاہئے انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے نئی پارٹی بنانا اچھا ہے ۔

مصطفی کمال نے کراچی میں بہت سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :