چترال ‘ نواحی علاقے بیوڑی میں ایک مسافر گاڑی پہاڑی تودے کی زد میں آنے سے ایک شخص جاں بحق ‘چار زخمی

منگل 15 مارچ 2016 17:01

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) چترال کے نواحی علاقے بیوڑی میں ایک مسافر گاڑی پہاڑی تودے کی زد میں آنے سے ایک شخص جاں بحق اور4 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق موٹر کار نمبر پی ایس 2085غواگئی سے سواریوں کو لیکر دروش سے بیوڑی جا رہی تھی کہ بیوڑی پائین کے مقام پر بھاری پہاڑی تودے کی زد میں آگئی جس کی وجہ سے ایک نوجوان مسمی غفران موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 4 دیگر افراد زخمی ہو گئے‘ زخمیوں میں عثمان، کلیم اللہ، اکرام اللہ اور فاروق شامل ہیں جن میں سے دو زخمیوں عثمان اور فاروق کو علاج معالجے کیلئے پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :