صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان کا حالیہ بارشوں سے آزاد کشمیر میں جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
منگل 15 مارچ 2016 17:06
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے حالیہ بارشوں سے آزاد کشمیر میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
صدر آزاد کشمیر نے محکمہ شاہرات، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والی سڑکوں کو فوری طور پر کھولا جائے جو سٹرکیں تباہ ہو چکی ہیں انہیں فوری مرمت کر کے ٹریفک کے قابل بنایا جائے۔
صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق آزاد کشمیر کو پاکستان کے ساتھ ملانے والی تمام سٹرکیں حالیہ بارش سے متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے یہاں فوج اور دیگر سرکاری محکموں میں ملازمت کرنے والے افراد کو واپس آنے کا مسئلہ درپیش ہے جبکہ آزاد کشمیر میں کھانے پینے کی ایشیاء کی قلت بھی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ اس لئے فوری طور پر سٹرکوں کو بحال کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.