پاکستانی ہائی کمیشن نے حریت رہنماوٴں کو یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کی دعوت دیدی،بھارتی میڈیا

منگل 15 مارچ 2016 17:15

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء ) بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے حریت رہنماوٴں کو یوم پاکستان پر ہونے والی تقریب میں شرکت کی دعوت دیدی۔بھارتی میڈیاکے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن میں23مارچ کو تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ہائی کمشنر کی جانب سے حریت رہنماوٴں کے35 رکنی وفد کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سید علی گیلانی، یاسین ملک، آسیہ اندرابی، میر واعظ عمر فاروق، شبیر احمد شاہ سمیت متعدد رہنماوٴں کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ ادھر پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے حریت رہنماوٴں کو دعوت نے بھارتی سیاستدانوں کو بھڑکا دیا۔ جموں اینڈ کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے چئیرمین ہرش دیو سنگھکا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف جنگ لڑنے والوں کو براہ راست دعوت نہیں دے سکتا ایسی تقریب پر پابندی لگنی چاہئے۔