چینی تربیت یافتہ کینیا کی خاتون انجنیئر نے خوش قسمت کیر یئر کاراستہ اپنا لیا

26سالہ فربہ خاتون سٹینڈرڈ گاج ریلوے پراجیکٹ میں پرسانل سیکرٹری کے طورپرکام کررہی ہے میں مستقبل کی نسلوں کیلئے بہتر کینیا کی تعمیر کیلئے خواہاں ہوں ، سارا ممبی کا شنہوا سے انٹرویو

منگل 15 مارچ 2016 17:17

نیروبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) سار ا ممبی میں بے انتہا توانائی اور پر امید ی پائی جاتی ہے جس کی بدولت وہ مردوں کی برتری والا ایک کیر یئر اپنانے میں گلاس سیلنگ توڑنے میں کامیاب رہی ہے چین کی شمال مغربی پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی کی ایر و ناٹیکل انجنئیر نگ گریجویٹ نے کم عمری میں ان تھک محنت اور عزم کی اپنی صفات قائم کرنے کا سہرا اپنے مربیوں کے سر باندھا ہے ، گذشتہ روز شنہوا کے ساتھ ٹیلی فون پر ایک انٹرویو کے دوران ممبی نے چین کے مطالیاتی دورے کو سراہا جس نے نا صرف اس کے عالمی نظریات کو جلا بخشی بلکہ اس کی فنی مہارتوں کو بھی جلا بخشی ،26سالہ فربہ خاتون کو اس وقت سٹینڈ ر ڈ گاج ریلوے (ایس ج ی آر ) پراجیکٹ میں پرسانل سیکرٹری کے طورپرچین کے روڈ اور برج کارپوریشن ( سی آر بی سی) نے ملازمت دلائی ہے ، وہ چین کی امداد سے کینیا اور اس کے ہمسایوں کو ملانے والے جدید ریلوے پر عملدرآمد میں ملوث نوجوان خواتین پیشہ وروں کی ایلیٹ ٹیم میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

سی آر بی سی میں ملازمت حاصل کرنے سے ممبی کو فنی مہارتوں کو بروئے کار لانے اور مختلف نسلی اور لسانی پس منظر والے ساتھیوں کے ساتھ انٹر ایکٹ کرنے کا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے ۔ ممبئی نے کہا کہ میں اپنی چینی زبان کے علم کو درست کرنے اور مستقبل کی نسلوں کیلئے بہتر کینیا کی تعمیر میں حصہ لینے کی خواہاں ہوں ۔ اس نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کی منتقلی میں چین کینیا تعاون کا مستقبل بہت روشن ہے ، امسال جنوری میں سی آر بی سی میں شامل ہونے سے قبل ممبی نے ایک مقامی ایئر لائن میں دس ماہ انٹر ن شپ کی ، وہ ہوابازی کے شعبے میں کوئی کیر یئر اپنانے کی زبردست خواہش رکھتی ہے تا ہم وہ اپنے مقامی کام کے سٹیشن سے پوری طرح مطمئن ہے ۔

چین ممبی کی چار سالہ یونیورسٹی تعلیم سیلف فنڈنگ تھی اور اس کا تعلق ایروناٹیکل انجنیئر نگ ڈگری کی حامل کینیا کی نوجوان خواتین کی چھوٹی آبادی سے ہے ،اس نے شنہوا کو بتایا کہ چین میں حاصل کی جانے والی قابل قدر مہارت کینیا میں ٹیکنالوجیکل اور صنعتی ترقی میں مدد گار ثابت ہو گی ۔سی آر بی سی میں پرسانل سیکرٹری کے طورپر ممبی سٹینڈرڈ گاج ریلوے کی تعمیر میں شامل چینی فنی کاریگروں کی ٹیم کی نگرانی کرتی ہے ۔

وہ چین اور کینیا کے درمیان فنی اور صنعتی تعاون کے بارے میں پر امید ہے جو دو طرفہ پارٹنروں کے اپنی دیرینہ دوستی کو مستحکم کرنے سے مزید فروغ حاصل کرے گی ۔ممبی نے کہا کہ میرے خیال میں چین کینیا ٹیکنالوجیکل تعاون بہتر طورپر آگے بڑھ رہا ہے ، چین کئی شعبوں میں ہم سے آگے ہے لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمیں آگے بڑھنے کے لئے چینی ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے ۔

اس نے کہا کہ کینیا میں کام کرنے والی چینی فرموں نے مقامی آبادی کو فنی مہارت کی منتقلی میں مدد دی ہے ، کینیا کے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے چین میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور قومی تعمیر نو میں مدد دینے وطن آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، چینی حکومت بعض ممتاز یونیورسٹیوں میں انجنئیر نگ اور میڈیسن جیسے کریم کورسز میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے کینیا کے سینکڑوں نوجوانوں کو سالانہ سکالر شپ فراہم کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :