چین میں بیروزگاری کی شرح 5.1فیصد پر مستحکم رہی

منگل 15 مارچ 2016 17:17

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) قومی ادارہ شماریات ( این بی ایس ) کی طرف سے کی جانے والی نئی تحقیق کے مطابق جنوری اور فروری بھر میں چین کی شہری بیروزگاری کی شرح 5.1فیصد رہی ۔31اہم شہروں میں کئے جانے والے ایک سروے کی بنیاد پر یہ شرح جنوری سے یکساں اور گذشتہ سال کی زیر تبصرہ مدت سے 0.05فیصد کم رہی ۔

(جاری ہے)

یہ بات این بی ایس کے سربراہ ننگ جز ہی کی طرف سے منگل کو بیورو کی ویب سائٹ پر چسپاں کئے جانے والے ایک بائی لائن مضمون میں بتائی گئی ہے ،اگرچہ بعض علاقوں اور شعبوں میں بیروزگاری میں اضافہ ہوا تا ہم ننگ نے لکھا ہے کہ حکومت کی حوصلہ افزا پالیسیوں اور ابھرتے ہوئے کاروبار نے روزگار کی مارکیٹ کو مستحکم رکھنے میں مدد دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اشیائے صارفین کی قیمتیں بھی مستحکم رہیں اور اعشاریوں نے بہتر اقتصادی رفتار دکھانی شروعی ہے ، حکومت کو چاہئے کہ وہ زائد گنجائش ختم کرنے ، غیر فروغ شدہ مکان کی فرد سامان کم کر کے سرکاری قرضوں پر پابندی عائد کرکے اور کاروباری ٹیکس بوجھ میں کمی کر نے کی پالیسیوں پر عملدرآمد کر کے سپلائی سائیڈ کی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو آگے بڑھائے ۔

متعلقہ عنوان :