فضائی کمپنی دسمبر میں بیجنگ ۔لاس اینجلس براہ راست پرواز شروع کرے گی

منگل 15 مارچ 2016 17:17

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) ڈیلٹا ایئر لائن نے امریکہ اور چین کے حکام کی منظوری تک لاس اینجلس اور بیجنگ کے دوران روزانہ نان سٹاپ سروس شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے ، بیجنگ ۔ایل اے سروس جو پروگرام کے مطابق 16دسمبر کو شروع ہو گی ٹوکیو ( نیریٹا ) ،ٹوکیو (ہینیڈا ) ،شنگھائی اور سڈنی کے علاوہ ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقے کیلئے ڈیلٹا کی پانچویں روزانہ نان سٹاپ پرواز ہو گی ، یہ پرواز 291 نشستوں والے بوئنگ 777-200طیارے کے ذریعے شروع کی جائے گی ۔

ڈیلٹا لاس اینجلس سے بیجنگ اور شنگھائی دونوں کیلئے سروس فراہم کرنے والی واحد فضائی کمپنی بن جائے گی ۔ یہ بات فضائی کمپنی نے بتائی ہے جس نے گذشتہ جولائی میں شنگھائی سروس شروع کی ہے ۔

(جاری ہے)

فضائی کمپنی کے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ لاس اینجلس جو کہ ایشیا کی سروس کیلئے سب سے بڑی مارکیٹ ہے ، یو ایس ۔ایشیا کی مجموعی مانگ کا 21فیصد پورا کرتا ہے ، بیجنگ سروس کا آغاز ایسے موقع پر کیا گیا ہے تا کہ تعطیلات اور چینی نئے سال کی ٹریفک کے عروج کو قابو کیا جا سکے ، اپنی سکائی ٹیم پارٹنر چائنا ایسٹرن اور چائنا سدرن کی مدد سے لاس اینجلس ۔

بیجنگ ڈیلٹا پرواز صارفین کو چنگ ڈو ، شین ینگ ،جنگ ڈاؤ ، ژی ، این اور ہانگ ژو سمیت چین کے 39سے زیادہ شہروں سے ملائے گی لاس اینجلس جانے والی پرواز امریکہ کینیڈا اور لاطینی امریکہ بھر میں 35دوسری ماکیٹوں کے علاوہ ڈینور ، لاس ویگاس ، پوٹ لینڈ ، سان ڈیاگو اور فونکس سے رابطہ ملائے گی ۔