پشاور میں درسی کتب چھاپنے والے پرنٹنگ پریس 8 ماہ سے مکمل طور پر بند
ذیشان حیدر منگل 15 مارچ 2016 17:33
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 15 مارچ۔2015ء) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں واقع واحد صنعتی زون حیات آباد انڈسٹریل سٹیٹ میں درسی کتب چھاپنے والے زیادہ تر پرنٹنگ پریس تقریباً آٹھ ماہ سے مکمل طور پر بند پڑے ہیں۔ان چھوٹے بڑے کارخانوں میں نصب لاکھوں روپے کی قیمتی مشینری کو آہستہ آہستہ زنگ لگنا شروع ہوگیا ہے اور مالکان اب اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ اس بھاری اور قیمتی مشینری کو سکریپ میں فروخت کر کے مزید نقصان سے بچا جائے۔
اس بندش کی وجہ مالکان خیبر پختونخوا میں حکومت کی طرف سے درسی کتب چھاپنے کے ضمن میں نافذ کردہ نئے قوانین کو قرار دیتے ہیں جن کی وجہ سے درسی کتب چھاپنے کے زیادہ تر ٹھیکے مقامی چھاپہ خانوں کی جگہ پنجاب کی بڑی پبلشنگ کمپینوں کو مل گئے ہیں۔(جاری ہے)
اس وجہ سے جہاں پشاور میں 70 سے زائد چھاپا خانوں کو تالے لگ چکے ہیں وہیں ان سے وابستہ دس سے پندرہ ہزار کے قریب افراد بھی بیروزگار ہو چکے ہیں۔
حیات آباد صنعتی زون میں واقع سپین زر پرنٹنگ پریس کے مالک اور خیبر پختونخوا پرنٹرز اینڈ پبلشرز ایسوسی ایشن کے رہنما شہریار لودھی کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیکسٹ بک بورڈ کی طرف سے کوٹے کے حساب سے چھاپا خانوں کو کام کے ٹھیکے ملتے تھے لیکن اب طریقہ کار تبدیل کر کے ٹینڈر کا طریقہ متعارف کروا دیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ نئے قواعد کے تحت ٹینڈرز ان کمپینوں کو مل گئے ہیں جن کے پاس سرمایہ زیادہ تھا اور ان میں سے بیشتر پنجاب سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کی ہے۔شہریار خان نے مزید کہا کہ صوبے کے وسائل پر سب سے پہلے اصولاً یہاں کے لوگوں کا حق ہونا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ اب پنجاب ہمارے بچوں کے منہ سے نوالہ تو نہ چھینے، ہم دہشت گردی کی وجہ سے پہلے ہی تباہ ہو چکے ہیں ہمیں مزید تباہی کی طرف نہ لے جایا جائے۔خیبر پختونخوا پرنٹرز اینڈ پبلشرز ایسوسی ایشن کے مطابق ان چھوٹے کارخانوں سے تقریباً دس سے پندرہ ہزار افراد کا روزگار لگا ہوا تھا جن میں ان میں کام کرنے والے مزدوروں کے علاوہ چھوٹے دکاندار بھی شامل ہیں۔ایسوسی ایشن کے ایک رہنما اقتدار خان کا کہنا ہے کہ حیات آباد صنعتی زون میں کئی جنرل سٹور، چھوٹے ہوٹل اور روٹیاں فروخت کرنے والے تنور بھی تھے لیکن بڑی تعداد میں مزدوروں کے بیروزگار ہونے سے یہ تمام دوکانیں بھی بند ہوگئی ہیں۔خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ کے مطابق اس سال صوبے اور فاٹا کے لیے چھ کروڑ سے زائد درسی کتب چھاپنے کا ہدف رکھا گیا ہے جن میں پہلی مرتبہ زیادہ تر کتابیں پنجاب سے چھپ کر آ رہی ہیں۔حکومت کا کہنا ہے کہ کتابوں کی چھپائی میں شفافیت لانے کے لیے نئے قواعد و ضوابط کا نفاذ کیا گیا ہے تاکہ کسی کو بھی شکایت کا موقع نہ مل سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.