وسیم اختر کے خلاف رینجرز کے50 کروڑ روپے ہرجانے کے دعوے پر سندھ ہائیکورٹ نے جواب جمع کرانے کے لیے 17مئی تک مہلت دے دی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 15 مارچ 2016 17:34

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 15 مارچ۔2015ء) ایم کیو ایم کے راہنماء اور کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر کے خلاف رینجرز کے50 کروڑ روپے ہرجانے کے دعوے کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ نے وسیم اختر کو جواب جمع کرانے کے لیے 17مئی تک مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں وسیم اختر کے وکیل کا کہنا تھا کہ معاملے سے متعلق رکارڈ کی روشنی میں جواب تیار کرنے کے لیے وقت دیا جائے۔وسیم اختر کے خلاف رینجرز کے میجر عبید نے درخواست دی تھی کہ 25ستمبر2015 کو ٹی وی شو میں وسیم اختر نے رینجرز پر ہزاروں کھالیں چھیننے کا الزام لگایا، عدالت وسیم اختر کو 50کروڑ روپے ہرجانہ اداکرنے کا حکم جاری کرے۔