آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پی او ایف واہ کا دورہ ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 مارچ 2016 17:37

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پی او ایف واہ کا دورہ ۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مارچ 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پی او ایف واہ کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایاکہ دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پی او ایف کے مزید ٹیکنیکل اپ گریڈیشن کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب میں اسلحہ و گولہ بارود کی ضروریات پوری کرنے پر پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے افسران سمیت ان کے ملازمین اور عملے کو بھی سراہا۔ انہوں نے پی او ایف میںنئے اسلحہ پلانٹ کا افتتاح کرنے سمیت اسلحے کی تیاری میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چئیر مین پی او ایف لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو بریفنگ بھی دی۔آرمی چیف نے ہدایت کی کہ پاکستان کے اعلیٰ معیار کے ہتھیاروں کی دنیا بھر میں مانگ بڑھ رہی ہے، پی او ایف ہتھیاروں کی بر آمد کے لیے نئی مارکیٹ تلاش کرے۔ پی او ایف کو جدید بنانے سے متعلق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا یہ دوسرا دورہ ہے۔