ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

سندھ ہائی کورٹ نے حقائق اور قانون کے برعکس فیصلہ دیا ہے جسے کالعدم قرار دیا جائے، درخوا ست گزار

منگل 15 مارچ 2016 17:46

ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) خوبرو ڈالر گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی اپیل منگل کو کسٹم حکام کی جانب سے فرحت لودھی ایڈووکیٹ نے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ ایس ایم خٹک کے ذریعے دائر کی ہے جس میں ایان علی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ میں ایان علی کے خلاف 5 لاکھ 85 ہزار امریکی ڈالرز کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر برآمدگی کا مقدمہ زیر سماعت ہے اگر ان کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا گیا تو پھر ملزمہ بیرون ملک فرار ہو جائیں گی اگر ای سی ایل سے نام خارج کیا گیا تو ملزمہ کے سامنے کوئی رکاوٹ برقرار نہیں رہے گی کیونکہ عدالت عالیہ کے حکم پر انہیں پاسپورٹ پہلے ہی واپس کیا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ نے حقائق اور قانون کے برعکس فیصلہ دیا ہے جسے کالعدم قرار دیا جائے

متعلقہ عنوان :