کراچی : فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2افراد قتل ملزمان فرار

منگل 15 مارچ 2016 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) مجیدکالونی اورلاسی گوٹھ میں فائرنگ سے 2افراد قتل ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح قائد آباد کے علاقے مجیدکالونی میں بلال مسجد کے قریب نامعلوم مسلح موٹرسائیکل پرسوارملزمان نے فائرنگ کرکے 23سالہ فیاض ولدمحمدقاسم کوزخمی کردیا جس کی اطلاع پولیس کودی گئی پولیس نے موقع پرپہنچ زخمی کوطبی امدادکیلئے اسپتال منتقل کیالیکن زخمی دوران راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،پولیس نے بتایا کہ مقتول نماز فجرپڑھ کرجارہا تھا،پولیس کامزید کہنا تھا کہ مقتول مقامی رہائشی تھااورواقعے میں 30بور کاپستول استعمال ہوا ہے جس کے گولیوں کے 3خول ملے جس کوفارنسک لیب بھیج دیاگیا ہے پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ معلوم ہوتا ہے،پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے،ادھررات گئے لاسی گوٹھ میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کرکے 35سالہ امین ولد دل مرادکوقتل کردیا اورموقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا،مذکورہ قتل کی اطلاع پولیس کودی گئی پولیس نے موقع پرپہنچ کرنعش کواپنی تحویل میں لے کرضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا پولیس نے بتایا کہ مقتول علاقے میں چوکیداری کاکام کرتا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پرپیش آیاہے،پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :