کراچی سٹی کورٹ میں سیلنگ فین گرنے سے چار سالہ بچہ شدید زخمی

عدالت کا ورکس ڈیپارٹمنٹ کو عمارت کی مرمت کا حکم

منگل 15 مارچ 2016 18:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) کراچی سٹی کورٹ میں سیلنگ فین کے گرنے سے چار سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا ۔عدالت نے ورکس ڈیپارٹمنٹ کو عمارت کی مرمت کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ کی عمارت عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار ہے ۔سائلین اپنے مقدمات کی پریشانی لے کر جب بھی عدالت آتے ہیں تو ٹوٹ پھوٹ کا شکار عمارت میں آکر مزید پریشان ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوتھ کی عدالت میں سماعت جاری تھی کہ عدالت کے باہر سائلین دیگر مقدمات کے لیے انتظار میں کھڑے تھے کہ اچانک چھت پر لگا پنکھا چلتے چلتے سائیلین پر آگرا۔جس سے چار سالہ طلحہ زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لے اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد اسکے بازو میں فریکچر کی رپورٹ دی۔واقعے کے بعد سیشن جج نے پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر خستہ حال بلاکس کی مرمت کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :