ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں سنیل نارائن کی کمی شدت سے محسوس کریں گے،ڈیوائن براوو

منگل 15 مارچ 2016 18:17

ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں سنیل نارائن کی کمی شدت سے محسوس کریں گے،ڈیوائن ..

ممبئی ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے کہا ہے کہ سنیل نارائن ورلڈ کلاس باؤلر ہیں، ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے دوران ان کی کمی شدت سے محسوس کرے گی۔ نارائن نے باؤلنگ ایکشن کی درستگی کے پیش نظر ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ سے دستبرداری اختیار کی تھی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں براوو نے کہا کہ میچ میں ان کے چار اوورز بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، ورلڈ کپ میں ان کا ٹیم کے ساتھ نہ ہونا بڑا نقصان ہے تاہم میری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں اور خواہش ہے کہ وہ جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم اتنی ہی مضبوط ہے جتنی 2012ء میں تھی، چار برس جو ہوا وہ ماضی کا حصہ بن چکا تمام تر توجہ رواں ورلڈ کپ پر مرکوز ہے، ہماری ٹیم کے جیت کے بھی اتنے ہی چانس ہیں جتنے دوسری ٹیموں کے، بلاشبہ ٹیم کو چند اہم کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں لیکن اس کے باوجود متوازن سکواڈ ہے اور انگلینڈ کو ابتدائی میچ میں شکست دینے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :