سپریم کورٹ کا پرویز مشرف کا نام ا ی سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے مقدمہ لارجر بینچ میں لے جانے کا حکم دیدیا

منگل 15 مارچ 2016 18:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے مقدمہ لارجر بینچ میں لے جانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت (کل)بدھ تک ملتوی کر دی۔منگل کونجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس، جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ جو میڈیکل رپورٹ؍سرٹیفکیٹ آپ نے پیش کئے ہیں اس پر تبصرہ نہیں کروں گا،ہم آپ کی درخواست وفاقی حکومت کی اپیل کے ساتھ پرسوں لگا دیتے ہیں۔سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خدشہ ہے کہ کہیں پرویز مشرف کو فالج نہ ہو جائے، میرے موکل کو ایک بار باہر جانا ہے۔عدالت نے مقدمہ لارجر بینچ میں لے جانے کا حکم دے دیا۔ پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت (کل) بدھ کو کرے گا۔

متعلقہ عنوان :