حکومت 27مارچ تک حقوق نسواں بل واپس لیں‘ مذہبی جماعتوں کے قائدین کے مشترکا اجلاس کا اعلامیہ

اسلامی نظریاتی کونسل کے مشورے سے نیا بل لایا جائے‘مطالبات نہ مانے گئے تو 977 کی طرح بڑی تحریک ا ٹھے گی ‘ آئندہ کا لائحہ عمل اور تحریک کا اعلان 2اپر یل کو کیا جا ئیگا اور دواپریل کو علما ومشائخ کانفرنس اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی‘دہشتگردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پرعملدرآمد کیا جائے‘مدارس اور مساجد پر عائد تمام ناروا پابندیاں ختم کی جائیں‘سیکولر اور لبرل نظریات کا مل کر مقابلہ کریں گے‘پاکستان کے آرٹیکل 31 کے مطابق حکومت اپنی ذمے داریاں پوری کرے‘ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے حکومت اپنی ذمیداریاں پوری کرے‘سودی قوانین کا خاتمہ کر کے ملکی معیشت کو اس نظام سے پاک کیا جائے‘ جماعت اسلامی کے امیرسینیٹر سراج الحق کی دیگر کے ہمرا پر یس کا نفر نس

منگل 15 مارچ 2016 18:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) مذہبی جماعتوں کے قائدین کیمنصورہ میں منعقدہ مشترکہ اجلاس کے اعلامیہ میں حکومت کو 27مارچ تک حقوق نسواں بل واپس لینے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے مشورے سے نیا بل لایا جائے‘مطالبات نہ مانے گئے تو 977 کی طرح بڑی تحریک ا ٹھے گی ‘ آئندہ کا لائحہ عمل اور تحریک کا اعلان 2اپر یل کو کیا جا ئیگا اور دواپریل کو علما ومشائخ کانفرنس اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی‘دہشتگردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پرعملدرآمد کیا جائے‘مدارس اور مساجد پر عائد تمام ناروا پابندیاں ختم کی جائیں‘سیکولر اور لبرل نظریات کا مل کر مقابلہ کریں گے‘پاکستان کے آرٹیکل 31 کے مطابق حکومت اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز مذہبی جماعتوں کے قائدین کے مشترکا اجلاس میں جے یوآئی (ف) مولانا فضل الر حمن ‘جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ‘ جمعیت علما اسلام نورانی کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر ‘جماعت الدعوۃ کے پروفیسر حافظ محمد سعید،‘جے یوآئی (س) کے مولانا سمیع الحق ‘جے یوآئی ( ف) کے حافظ حسین احمد ‘مجلس وحدت مسلمین علامہ امین شہیدی ‘جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سمیت دیگر نے شر کت اجلاس کے بعد پر یس کا نفر نس میں جلاس کا مشترکہ اعلامیہ جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب اسمبلی کا تحفظ خواتین ایکٹ مکمل طور پر واپس لیا جائے ‘اسلامی نظریاتی کونسل کے مشورے سے نیا بل لایا جائے‘مطالبات نہ مانے گئے تو 977 کی طرح بڑی تحریک ا ٹھے گی ‘سیکولر اور لبرل نظریات کا مل کر مقابلہ کریں گے۔

مشتر کہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے آرٹیکل 31 کے مطابق حکومت اپنی ذمے داریاں پوری کرے‘ حکومت 27 مارچ تک متنازع بل واپس لے‘2 اپریل کو علما ومشائخ کانفرنس اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی‘آیندہ کا لائحہ عمل اور تحریک کا اعلان 2 اپریل کو کیا جائے گا۔مشتر کہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے حکومت اپنی ذمیداریاں پوری کرے‘سودی قوانین کا خاتمہ کر کے ملکی معیشت کو اس نظام سے پاک کیا جائے۔