تعلیم حاصل کرنا ہر مرد اور عورت کا فرض ، لائق تحسین ہے ، راجہ پرویز اشرف

نجی تعلیمی اداروں نے تعلیم کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ، فیسیں کم رکھی چاہئیں، سابق وزیراعظم

منگل 15 مارچ 2016 19:10

گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء ) سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کے برادراصغر راجہ جاوید اشرف نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر مرد اور عورت کا فرض ہے لائق تحسین ہیں وہ والدین جو مشکل حالات میں بھی بلا تفریق اپنی اولاد کو زیور تعلیم سے اراستہ کرنے کے لیے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوٹھوہار ایجوکیشن سسٹم سکول نئی آبادی پروج روڈ نگائل میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں خطاب کرتے ہوے کیا تقریب میں سید ال عمران چوہدری عامر خورشید ،چوہدری ضمیر انور راجہ اسلم ،سمیت سکول کے بچوں اور والدین و معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی راجہ جاوید اشرف نے مزید کہا کہ کوئی معاشرہ بھی تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا تعلیم دینا بھی ایک صدقہ جاریہ ہے نجی تعلیمی اداروں نے تعلیم کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن ان کو چاہیے کے کم سے کم فیسیں رکھیں جو طالب علم اپنے والدین اور استاتذہ کا عزت و احترام کرتے ہیں وہی کا میاب ہوتے ہیں اور معاشرے میں اپنا نام پیدا کرتے ہیں اپنے دور حکومت میں ایجوکیشن سیکٹر میں کروڑوں روپے کے فنڈ جاری کیے جو ہماری علم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے اچھی تعلیم ایسی نعمت اور زیور ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں تقریب سے معروف علمی وادبی شخصیت سید ال عمران نے بھی خطاب کیا سکول کے بچوں نے مختلف ٹیبلو پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی سالانہ امتحان میں اول دوم اور سوم پوزشن حاصل کرنے والے بچے اور بچیوں میں راجہ جاوید اشرف سید ال عمران چوہدری عامر خورشید اور ازرم خیام نے انعامات تقسیم کیے تقریب کے اختتام پر سکول کے ایم ڈی چوہدری وحید اور پرنسپل نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا