پاکستانی ہائی کمشنر سمیت 4اہلکاروں کو پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کی اجازت مل گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 مارچ 2016 19:13

پاکستانی ہائی کمشنر سمیت 4اہلکاروں کو پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کی اجازت ..

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15مارچ2016ء ) بھارت نے پاکستانی ہائی کمشنر سمیت 4اہلکاروں کو پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کی اجازت دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سمیت 4اہلکاروں کو 19مارچ کو کلکتہ میں شیڈول پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کی اجازت دے دی ہے تاہم دیگر 5اہلکاروں کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔