شمال کی گرج مشق، ہر صورتحال کے لئے تیار ہیں، شاہ سلمان
حزب اﷲ کے حامیوں کو سخت سزادی جائیگی،سیکورٹی فورسزکی کی کاوشیں قابل تعریف ہیں،کابینہ اجلاس
منگل 15 مارچ 2016 19:38
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہاہے کہ خطے کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشق شمال کی گرج کی اختتامی تقریب میں 20 دوست ممالک کے رہنماؤں اور نمائندوں کی موجودگی سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ممالک سعودی عرب کے ساتھ فوجی تعلقات کی مضبوطی کی خواہش رکھتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہ سلمان نے یہ بات ریاض کے الیمامہ محل میں کابینہ کے ہفتہ وار سیشن کی صدارت کے موقع پر کی۔
شاہ سلمان نے ان ممالک کے نمائندوں اور سربراہان کی موجودگی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'شمال کی گرج' مشق کے نتیجے میں سعودی افواج جنگ کے خطرے کا سامنا کرنے کے لئے ہردم تیار ہیں اور اس مشق سے عرب اور اسلامی ممالک کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے اور فوج کی صفوں میں وحدت لانے میں مدد ملے گی۔(جاری ہے)
اس سیشن کے بعد وزیر ثقافت اور انفارمیشن عادل الطرافی کا کہنا تھا کہ وزراء نے سعودی فرمانروا، ولی عہد اور نائب ولی عہد کو فوجی مشق اور اتحادیوں سمیت سعودی فوج کی پریڈ کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی۔
سعودی عرب میں جمعرات کے روز 20 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں کا اختتام ہوا تھا۔ اس مشق کا مقصد خطے میں استحکام کے لئے فوجی حربوں کو یکجا کرنا تھا۔شاہ سلمان اور دیگر ممالک کے سربراہان اور نمائندے حفتر الباطن میں ہونے والی اس مشق کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لئے موجود تھے۔کابینہ نے ایک بار پھر کہا کہ جو کوئی بھی حزب اﷲ سے تعلق رکھے گا، اس سے ہمدردی رکھیگا، اس کی معاشی مدد کرے گا یا اس کے ممبران کو پناہ دے گا اس کو سخت سزا دی جائے گی۔کابینہ نے سیکیورٹی حکام کی جانب سے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں شامل افراد کی سرکوبی کے لئے سیکیورٹی اہلکاروں کی ان تھک محنت کی تعریف بھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.