الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں حالیہ ضمنی بلدیاتی الیکشن 2016کے پُرامن اور کامیاب انعقاد پر خیبر پختونخوا پولیس کے کردار کو خراج تحسین

منگل 15 مارچ 2016 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبے میں حالیہ ضمنی بلدیاتی الیکشن 2016کے پُرامن اور کامیاب انعقاد پر خیبر پختونخوا پولیس کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا ہیانسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی کے نام لکھے گئے ایک چھٹی نمبرD.O No.F. 29 (1) 2015-LG KPK (Vol)میں لکھا گیا ہے کہ ’’ خیبر پختونخوا میں 21 فروری 2016 میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے موقع پر تعینات الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مانیٹرنگ ٹیموں نے اپنی رپورٹوں میں لکھا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پولینگ اسٹیشنوں پر وعدے کے مطابق کافی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی تھی اور مزید یہ کہ پولیس فورس کا قانون نافذ کرنے والے دیگر ایجنسیوں کے ساتھ موثر رابطے اور سیکورٹی پلان کے نتیجے میں رائے دہندہ گان نے پُر امن ، خوشگواراور آزادانہ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا‘‘۔

(جاری ہے)

خط میں مزید لکھا ہے کہ پُرامن الیکشن کا انعقاد خیبر پختونخوا پولیس کی انتھک محنت ، پیشہ ورانہ لگن اور دن رات کی مسلسل کاوشوں کی مرہون منت ہے اور اس شاندار کارکردگی پر فورس کے تمام افسران و جوان برابر مبارکباد ی کے مستحق ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئی جی پی اور ٹیم کے ارکان کا شکریہ ادا کیا ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ آئی جی پی ناصر خان دُرانی کی ولولہ انگیز قیادت میں فورس کے جوان آئندہ بھی ملک و قوم کی بہتر خدمت کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھے گی۔