شہربھرکی یونین کو نسلوں میں انسدادِ پو لیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی

منگل 15 مارچ 2016 19:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء)شہربھرکی یونین کو نسلوں میں انسدادِ پو لیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کا کہنا ہے کہ تین روزہ پولیو مہم میں15 لاکھ 70 ہزار پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور نے کہا کہ پولیو ویکسین کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی بچوں کو پلائے جا رہے ہیں اورپولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں4200 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز پولیو ٹیموں کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ڈی سی اولاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ تیسرے دن بھی پو لیو مہم نہایت جانفشانی سے جا ری رہے گی اور پو لیو کی ٹیمیں اپنے مقرر کر دہ ٹارگٹ کو پورا کریں گی۔