سعودی عرب کی جیل میں شادی،مہمانوں کی تواضع
ولی عہد کا قیدی دلہا کو رقم اور دلہن کو بیش قیمت گھڑی کا تحفہ
منگل 15 مارچ 2016 19:54
الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) جیل کا نام سنتے ہی ذہن میں ایک ایسی جگہ کا تصورابھرتا ہے جہاں قیدی سنگین نوعیت کی پابندیوں میں شب و روز گذار رہے ہوتے ہیں مگرسعودی عرب کی ایک جیل ایک روز قید خانے کے بجائے شادی ہال کا منظر پیش کرنے لگی جب جیل انتظامیہ نے زیرحراست ایک سعودی کی شادی رچالی۔عرب ٹی وی کے مطابق شادی کی یہ منفرد تقریب سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم الحائر جیل میں منعقد کی گئی جہاں جیل انتظامیہ اور قیدیوں نے خوب ہلا گلا کیا۔
یہ تقریب اس اعتبار سے بھی منفرد رہی کہ اس میں نہ صرف جیل انتظامیہ نے پوری تیاری سے حصہ لیا بلکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز نے دلہا کے لیے 10 ہزار ریال اور دلہن کے لیے عالمی برانڈ کی ایک بیش قیمت گھڑی تحفے میں بھیجی۔(جاری ہے)
انتظامیہ نے جیل کے ایک ہال کو شادی کی تقریب کے لیے خوب سجا رکھا تھا، جہاں آنے والے مہمانوں کی لذیذ کھانوں سے تواضع بھی کی گئی۔
دلہا دلہن کا جیل ہی میں نکاح پڑھایا گیا۔جیل میں جس سعودی شہری کی شادی کی تقریب منعقد کی گئی وہ سیکیورٹی سے متعلق الزامات کے تحت وہاں قید ہے۔ سوشل میڈیا پر جیل میں منعقد ہونے والی شادی کی منفرد تقریب کی خوب پذیرائی کی گئی ہے اور اسے سعودی عرب کی جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ حسن سلوک کی زندہ مثال کے طورپر پیش کیا جا رہا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
آسٹریلیا کی شہریوں کو تو اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کو چھوڑ نے کی ہدایت
-
امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا، فلسطین کی شدید مذمت
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصدسے زائد کا اضافہ ریکارڈ، بٹ کوئن اور سونا بھی متاثر
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.