مقدونیا کی فوج نے پناہ کے متلاشیوں کو آگے بڑھنے سے روک دیا

منگل 15 مارچ 2016 20:03

سکوجی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) مقدونیا کی فوج نے پناہ کے اْن سینکڑوں متلاشیوں کو آگے بڑھنے سے روک دیا ، جنہوں نے مقدونیا کے راستے مغربی یورپ پہنچنے کے لیے یونان اور مقدونیا کے درمیان واقع ایک دریا کو عبور کر لیا تھا۔ مقدونیا کے میڈیا کے مطابق اس سے پہلے تین پناہ گزین دریا میں آئے ہوئے سیلاب کی زَد میں آ کر ڈوب گئے تھے۔

(جاری ہے)

ان پناہ گزینوں نے سرحدی باڑ سے بچنے کے راستے کے نقشے پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کیے جانے کے بعد اپنے سفر کا آغاز یونانی مہاجر کیمپ ایڈومینی سے کیا تھا اور انہیں واپس وہیں پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آیا کیمپ میں ان پناہ گزینوں کو واپس قبول کر لیا جائے گا، یہ بات غیر واضح ہے۔ اس کیمپ میں، جہاں کم از کم بارہ ہزار مہاجرین انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، اب مزید پناہ گزینوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :