افغان سرحد کے قریب روس اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشقیں

منگل 15 مارچ 2016 20:03

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) روس اور اْس کے سابق سوویت حلیف تاجکستان نے افغان سرحد کے قریب بڑی مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وسطی ایشیائی تاجکستان کی وزارتِ دفاع کے ایک ترجمان نے بتایاکہ ان مشقوں میں پچاس ہزار تاجک اور دو ہزار روسی فوجی شرکت کر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان مشقوں میں ایک ہزار بکتر بند گاڑیاں، توپ خانہ اور بتیس جنگی اور ٹرانسپورٹ طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ان مشقوں میں روسی شرکت افغانستان کے شمالی علاقوں کے ابتر حالات پر بڑھتی ہوئی روسی بے چینی کو ظاہر کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :