گزشتہ دس سال کے دوران بھارتی مزدور بچوں کی تعداد میں چونسٹھ فیصد کمی

منگل 15 مارچ 2016 20:09

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) بھارت میں حکام نے بتایا ہے کہ بھارتی مزدوربچوں کی تعدادمیں چونسٹھ فیصد کمی واقع ہوئی ہے،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی حکام نے گزشتہ روز بتایا کہ گزشتہ دس برسوں میں ان کے ملک میں کام کرنے والے کم عمر بچوں یا چائلڈ ورکرز کی تعداد میں چونسٹھ فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت میں وزارت محنت کے وزیر بنڈارْو دَتاتریا نے پارلیمان میں بچوں کی مزدوری سے متعلق موجودہ قوانین میں ترمیم کی وکالت کرتے ہوئے بتایا کہ چودہ سال یا اس سے کم عمر مزدور بچوں کی تعداد کم ہو کر ساڑھے چار ملین ہو گئی ہے۔

دس برس پہلے یہ تعداد تقریباً ساڑھے بارہ ملین تھی۔ فروری دو ہزار پندرہ کی ایک بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً ایک سو ستر ملین بچے محنت مشقت کرنے پر مجبور ہیں

متعلقہ عنوان :