مریخ پر بھیجے جانے والے مصنوعی سیارے کی طرف سے سگنل موصول ہونا شروع

منگل 15 مارچ 2016 20:09

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) زمین کے ہمسایہ سیارے مریخ پر زندگی کے آثار کے بارے میں تحقیق کے لیے یورپ اور روس کی جانب سے بھیجے جانے والے مصنوعی سیارے کا زمین سے رابطہ قائم ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ قازقستان میں بیکانور کے خلائی اسٹیشن سے پرواز کے بارہ گھنٹے بعد جرمن شہر ڈرام اشٹٹ میں قائم خلائی سفر کی نگرانی کے مرکز ’ایسکو‘ کے کنٹرولرز کو ابتدائی سگنل موصول ہو گئے۔

یورپی خلائی سفر کے ادارے ای ایس اے اور اْس کے روسی ساتھی ادارے روسکوسموس کے ’ایکسومارس‘ نامی اس مریخ مشن پر کئی ارب یورو کی لاگت آئی ہے۔ اگر اس منصوبے پر پروگرام کے مطابق عملدرآمد جاری رہا تو اس مصنوعی سیارے کا ’شیپاریلی‘ نامی یونٹ اْنیس اکتوبر کو مریخ کی سطح پر اْتر جائیگا۔

متعلقہ عنوان :