جرمنی میں سامی دشمنی کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس کا اختتام

منگل 15 مارچ 2016 20:10

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) جرمن دارالحکومت میں سامی دشمنی کے خلاف منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کانفرنس میں شریک جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے کہا کہ جرمنی سامی دشمنی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے گا۔

(جاری ہے)

ان اقدامات میں یہودی مراکز کو بہتر تحفظ فراہم کرنا اور مکالمت کو فروغ دینا شامل ہے۔ اس کانفرنس میں تقریباً چالیس ملکوں سے آئے ہوئے کوئی ایک سو اراکینِ پارلیمان نے شرکت کی۔ یہ کانفرنس جرمنی کی میزبانی میں اس لیے منعقد ہوئی کیونکہ جرمنی آج کل سلامتی اور تعاون کی یورپی تنظیم اور ا یس سی ای کا سربراہ ہے۔

متعلقہ عنوان :