ڈینگی کے خاتمے کیلئے( 21)مارچ سے صفائی مہم کا آغاز کیا جائے گا،ڈی سی او ملتان
منگل 15 مارچ 2016 20:19
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) ڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے 21مارچ سے ملتان شہر بھر میں صفائی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ضلعی حکومت کی طرف سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے۔گزشتہ روز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر و ایڈمنسٹریٹر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان زاہد سلیم گوندل نے ڈینگی کے خاتمے کیلئے 21 مارچ سے شہر میں بھرپور صفائی مہم کا آغاز کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔
صفائی مہم کے دوران شہر کے جوہڑوں اور تالابوں سمیت گندگی کے ڈھیروں کو صاف کیا جائے گا۔ صفائی مہم کے دوران سوشل ویلفیئر سمیت تمام متعلقہ محکموں کو شہریوں میں حفاظتی تدابیر اپنانے بارے بھرپور آگاہی دینے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔(جاری ہے)
ڈی سی او زاہد سلیم گوندل نے کہا کہ نئی حکمت عملی کے تحت ماہر انٹامالوجسٹ کی نگرانی میں 3 رکنی ٹیم ہر یونین کونسل میں سرویلنس کرے گی تاکہ کوئی گھر ڈینگی مچھر کے لاروے کی افزائش گاہ نہ بن سکے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی سی او آفس میں منعقدہ انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر منظر جاوید، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افتخار قریشی سمیت متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ڈی سی او زاہد سلیم گوندل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس غیر متوقع بارشوں کے باعث ڈینگی مرض تیزی سے پھیلا ہے ۔ تاہم اس سیزن میں ضلعی انتظامیہ اور تمام محکمے ریڈ الرٹ ہیں‘ شہریوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ انکی جانوں کا تحفظ ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.