خانیوال ،موٹروے پر آہستہ چلنے والی گاڑیوں کو آگاہی اور ریفلیکٹر اسٹکر لگانے کی مہم جاری

منگل 15 مارچ 2016 20:21

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) موٹروے بیٹ نمبر18میں آہستہ چلنے والی گاڑیوں کو آگاہی اور ریفلیکٹر اسٹکر لگانے کی پندرہ روزہ مہم جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس بیٹ نمبر 18خانیوال میں آئی جی موٹروے پولیس محمد سلیم بھٹی،ڈی آئی جی سنٹر ل زون فاران بیگ اور ایس ایس پی موٹروے پولیس ملتان چوہدری غلام جعفر کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی موٹروے پولیس بیٹ نمبر18خانیوال عالم شیروٹو کی سربراہی اور ایڈمن آفیسر بیٹ نمبر18قمرشہزاد بھٹی انسپکٹر SPOکی زیرنگرانی 15روزہ بریفنگ و ریفلیکٹراسٹکرپیسٹنگ کمپین چلائی گئی جس میں خانیوال بیٹ کے تمام افسران نے بھرپور حصہ لیا اور مہم کے دوران اب تک 921آہستہ چلنے والی گاڑیوں جس میں ریڑھیاں ،ٹرالیاں ،رکشہ جات اور بائی سائیکل شامل ہیں کے عقب میں چمکنے والے اسٹکرلگائے گئے اور انہیں ہائی وے پرسفر کرنے سے متعلق آگاہ کیا گیا جس میں ریفلیکٹر اسٹکرکی اہمیت ،یو ٹرن لینے کے درست طریقے اور ہارڈشولڈر پر انتہائی بائیں جانب چلنے کے فوائدپر روشنی ڈالی گئی اور خصوصاً رات کے وقت ہائی وے استعمال کرنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا علاوہ ازیں تقریباً 2ہزار سے زائدگاڑیوں کو بھی بریف کیا گیا جس میں 779،HTVگاڑیوں ،842،LTVگاڑیاں اور 800سے زائد آہستہ چلنے والی گاڑیاں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

2مارچ سے شروع ہو نے والی کمپین آج 16مارچ تک جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :