پاکستان کاسفارتی عملے کا کولکتہ جانے کی اجازت نہ دینے کا معاملہ بھارتی حکومت کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ

منگل 15 مارچ 2016 20:24

نئی دہلی اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) بھارتی حکومت نے قومی کرکٹ ٹیم کی سپورٹ کے لئے پاک بھارت میچ میں شرکت کرنے والے پاکستانی ہائی کمیشن کے 7افراد کو کولکتہ جانے سے منع کر دیا جس پر پاکستان نے معاملہ بھارتی حکومت کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارت نے دشمنی کی آخری حدیں پار کر دی ہے۔ منگل کو بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے 7 سفارتکاروں کو کولکتہ جانے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سفارتخانے کے 2قونصلرز اور سیکرٹری نے پاک بھارت میچ دیکھنے کی اجازت مانگی تھی جبکہ سفارتخانے کے 2پروٹوکول افسران اور 2 سفارتکاروں کی بیویوں نے بھی پاک بھارت میچ دیکھنے کی اجازت مانگی تھی، تاہم بھارتی حکومت کی طرف سے انہیں بھی اجازت نہ ملی۔ گزشتہ روز سفارتخانے کے 2قونصلرز ، ایک فرسٹ سیکرٹری نے بھارتی وزارت خارجہ سے اجازت طلب کی تھی۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھی 18مارچ کو کولکتہ جانے کی اجازت مانگی تھی تاہم ابھی تک انہیں جواب سے آگاہ نہیں کیا گیا، دوسری طرف پاکستان نے بھارتی فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ بھارتی حکومت کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :