ورلڈ ٹی ٹونٹی ، نیوزی لینڈ کا بھارت کو جیت کے لیے 127رنز کا ہدف

منگل 15 مارچ 2016 20:34

ورلڈ ٹی ٹونٹی ، نیوزی لینڈ کا بھارت کو جیت کے لیے 127رنز کا ہدف

ناگپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے افتتاحی مین راؤنڈ مقابلے میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیتنے کے لیے 127رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ ناگپور میں کھیلے جارہے میچ میں کیوی اوپنر گپٹل پہلی گیند پر چھکا مارنے کے بعد اگلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ولیمسن 8اور منرو 7رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، کورے اینڈرسن نے 34رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں ،ٹیلر 10،سینٹر 18اور ایلیٹ 9رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ رونچی نے 19رنز کی اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کا سکور 126رنز بنا نے میں مدد دی ۔ بھارت کیلئے ایشون ، نہرا ، بمرہ ،رائنا اور جدیجہ نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔