ترکمانستان کے صدر 2روزہ دورے پر(کل) اسلام آباد پہنچیں گے

قربان محمدوف وزیراعظم نوازشریف اور اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے ، مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر بھی دستخط ہونگے

منگل 15 مارچ 2016 20:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) ترکمانستان کے صدر قربان علی محمدوف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان کے2روزہ سرکاری دورہ پر(کل) بدھ کو اسلام آباد پہنچیں گے،ترکمانستان کے صدر اپنے پاکستانی ہم منصب ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز نواز شریف سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دو طرفہ تعلقات سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کے مطابق ترکمانستان کے صڈر قربان علی محمدوف(کل)بدھ سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے،وزیراعظم نواز شریف نے ترکمانستان کے صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔ترجمان کے مطابق ترکمانستان کا اعلیٰ سطح وفد بھی صدر قربان علی محمدوف کے ہمراہ ہوگا،صدر قربان علی اس سے قبل نونمبر2011میں بھی پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں، ترکمانستان کے صدر کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح رابطوں کا تسلسل ہے۔

(جاری ہے)

قربان علی محمدوف صدر ممنون حسین سے ملاقات کریں گے۔قربان علی محمدوف وزیراعظم محمد نواز شریف باضابطہ مذاکرات کریں گے،جس میں وزیراعظم نواز شریف کے ترکمانستان کے دوروں میں کیے گئے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کی کاروباری شخصیات پرمشتمل بزنس فورم کا انعقاد ہوگا، دونوں ملکوں کے درمیان گہرے برادارانہ ثقافتی،مذہبی،سیاسی تعلقات ہیں۔دورے کے دوران مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط ہونگے۔