ٹیکس دینے کے باوجود بزنس کمیونٹی ہراسمنٹ کا شکار ہے ، حکومت کے چند ادارے مشکلات پیدا کر رہے ہیں ‘ ہم تمام ایشوز کو مل بیٹھ کر مشاورت کیساتھ حل کرنا چاہتے ہیں ، صنعتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی سے ہی حکومت کا صنعتی ترقی کا ویڑن مکمل ہوگا
تاجر برادری ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں پہلے ہی اپنا فرض ادا کر رہی ہے چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ ، پیٹرن انچیف میاں انجم نثار کی گفتگو
منگل 15 مارچ 2016 21:04
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایو سی ایشن فرنٹ (پیاف ) کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی مشکلات کے باوجود ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے اس کو یکسوئی سے بزنس کرنے دیا جائے، ٹیکس دینے کے باوجود بزنس کمیونٹی ہراسمنٹ کا شکار ہے گورنمنٹ کے چند ادارے بزنس کمیونٹی کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے مشکلات پیدا کر رہے ہیں جسکی وجہ سے صنعتکار اور تاجر برادری نہایت پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہت اچھی بات ہے کہ حکومت مختلف انرجی پراجیکٹس پرکام کر رہی ہے ،بزنس کمیونٹی امید کرتی ہے کہ2018 تک انرجی بحران کا مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو میں چیئر مین پیاف نے کہا کہ ہم تمام مسائل کے حل کیلئے حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور تمام ایشوز کو مل بیٹھ کر مشاورت کے ساتھ حل کرنا چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
تاجر برادری ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں پہلے ہی اپنا فرض ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے صنعتکار اور تاجر برادری ایل ڈی اے کی جانب سے فیوزپور روڈ کے انڈسٹریل علاقے کو کمرشلائز کرنے کے ساتھ اضافی ٹیکسوں اور دیگر مسائل کے باعث پریشان ہیں۔عرفان اقبال شیخ نے گورنر پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں پر زور دیا جائے کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تاکہ گورنمنٹ اور تاجر برادری کا تعلق ہمیشہ قائم رہے۔پیاف کے پیٹرن انچیف میاں انجم نثار نے کہا کہ ملک میں ایل این جی کے آنے سے بہتری آ رہی ہے جس سے انڈسٹری میں جان آ رہی ہے صنعتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی سے ہی حکومت کا صنعتی ترقی کا ویڑن مکمل ہوگا انڈسٹریز کو مسلسل بجلی کی فراہمی سے ملکی پیداوار اور گرتی برآمدات کو سہارا ملے گا،۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگیاں نہ ہونے سے برآمد کنندگان سخت مشکلات کا شکار ہیں ان کی فوری ادائیگی کی جائے تا کہ انڈسٹری جمود کا شکار نہ ہو اور انڈسٹری کا پہیہ بلا تعطل چلتا رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.