چین کا پانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مزید سرمایہ کاری کا فیصلہ

منگل 15 مارچ 2016 21:04

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء/شنہوا) چین ترقی پذیر علاقوں میں پانی کے تحفظ کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے مزید سرمایہ کاری کرتے ہوئے مالی معاونت جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

چین کے قومی تعمیر وترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے منگل کو جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیرہویں پانچ سالہ منصوبے کے مطابق مرکزی بجٹ کا تقریباً40فیصد حصہ دیہی علاقوں میں پانی کے تحفظ کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے خرچ کیا جائے گا۔

رپورٹ میں خرچ کی جانے والی رقم کے مکمل اعدادوشمار پیش نہیں کئے گئے ۔ ترجیحی طور پر ان علاقوں میں یہ رقم خرچ کی جائے گی جو کہ خشک سالی کا شکار ہیں اور سیلاب کو روکنے کے لئے مددگار ثابت ہوں۔ اس پالیسی کا بنیادی مقصد 70ملین لوگوں کی مدد کرنا ہے تا کہ وہ ضروریات زندگی کو 2020تک بہتر طریقے سے حاصل کرنے کے قابل ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :