ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں بھارت کیخلاف پہلی مرتبہ میچ کی پہلی ہی گیند پر چھکا

muhammad ali محمد علی منگل 15 مارچ 2016 21:13

ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں بھارت کیخلاف پہلی مرتبہ میچ کی پہلی ہی گیند پر ..

ناگپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مارچ 2016ء) ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں بھارت کیخلاف پہلی مرتبہ میچ کی پہلی ہی گیند پر چھکا لگنے کا ریکارڈ بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں کھیلے جانے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ایک منفرد ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل نے میچ کے پہلے اوور میں ہی بھارتی گیند باز اشون کو چھکا رسید کرکے ٹورنامنٹ کی شاندار شروعات کیں۔ اس چھکے کیساتھ ہی بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں ایک منفرد ریکارڈ بھی بن گیا۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب بھارت کیخلاف میچ کی پہلی ہی گیند پر مخالف ٹیم کے بلے باز نے چھکا رسید کیا۔

متعلقہ عنوان :