لاہور ہائی کورٹ نے وائس چانسلرز کی تقرریوں کیخلاف درخواست پر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کمیٹی کو طلب کرلیا
منگل 15 مارچ 2016 21:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی چار جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کیخلاف دائر درخواست کی سماعت24 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری ائیر ایجوکیشن کمیشن کو ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ منگل کے روزلاہو رہائیکورٹ کے جسٹس جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پنجاب حکومت نے من پسند پروفیسرز کو وائس چانسلرز کے عہدے پر تعینات کرنے کیلئے قوانین تبدیل کر دئیے ہیں۔
قوانین کے تحت وائس چانسلرز کی تعیناتی سے قبل ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے لیکن یہ عمل بھی نہیں کیا گیا۔سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے ہائیرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی جس پر فاضل عدالت نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.