داعش کا مصر کے برطرف کئے گئے وزیرانصاف کو قتل کرنے کااعلان

منگل 15 مارچ 2016 21:32

داعش کا مصر کے برطرف کئے گئے وزیرانصاف کو قتل کرنے کااعلان

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) داعش نے مصر کے برطرف کیے گئے وزیرانصاف کو قتل کرنے کااعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے ایک بیان میں کہاکہ مصر کے وزیر انصاف توہین رسالت کے مرتکب ہیں ان کو قتل کرنا جائز ہے اوراس مقصد کیلئے انہوں نے ایک جنگجوکو یہ فریضہ سونپ دیا ہے ،انہوں نے کہاکہ جنگجوکو جلد مصر روانہ کیا جائیگا اوراس مقصد کیلئے مصر میں اسے بھرپورمعاونت مقامی جنگجوفراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مصر کے برطرف کیے گئے وزیرانصاف احمد الزند ملک میں ’انصاف‘ کا بول بالا کرتے ہوئے آپے سے ہی باہر ہوگئے تھے اورانہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران یہ کہنے سے بھی گریز نہیں کیا کہ وہ پیغمبر کو بھی گرفتار کر لینگے۔

متعلقہ عنوان :