Live Updates

صفدر آباد ،چار بچوں کی ماں نے مبینہ طور رپر سسرالیوں کے رویے سے تنگ آ کر نہر میں کود کر خود کشی کر لی

منگل 15 مارچ 2016 21:44

صفدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) چار بچوں کی ماں نے مبینہ طور رپر سسرالیوں کے رویے سے تنگ آ کر نہر میں کود کر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مرید کے گاؤں نئی آبادی فاروق آباد کی رہائشی فرح کی اپنے شوہر اور سسرال سے ناچاقی رہتی تھی،جس سے وہ تنگ آ چکی تھی،سوموار کی شام وہ گھر چھوڑ کر کہیں چلی گئی اور گزشتہ صبح اس نے قادر آباد بلو کی نہر میں کود کر اپنی جان دے دی،متوفیہ کی نعش تاحال بر آمد نہیں ہو سکی،ریسکیو1122 نعش کی تلاش کر رہے ہیں۔ متوفیہ دو بیٹوں اوردو بیٹیوں کی ماں تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات